اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

نشان حیدرپانے والے وطن عزیز کے مایہ ناز شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں

مرحومہ کے انتقال پر پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا

شیعیت نیوز: نشان حیدرپانے والے وطن عزیز کے مایہ ناز شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، 97سالہ مرحومہ رشیدہ منہاس کراچی میں رہائش پذیر تھیں ،مرحومہ کے انتقال پر پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا. مرحومہ کے لئے تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ: ” اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔ ”

واضح رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔راشد منہاس شہید نشان حیدر 17فروری 1951کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر ہیں-

یہ بھی پڑھیں: حکومت علامہ فضل عباس کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، جبری گمشدگیاںوانسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں، علامہ اسداقبال

20اگست 1971 کو زیرتربیت پائلٹ کی حیثیت سے راشد منہاس ٹی 33 جیٹ ٹرینر کو اڑانے والے تھے جب بنگالی پائلٹ انسٹرکٹر فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا۔ دوران پرواز مطیع الرحمان نے راشد منہاس کو سر پرضرب لگا کر بے ہوش کیا اور پرواز کا کنٹرول سنبھال کر طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ دیا۔اس وقت جب ہندوستان کا فاصلہ 40 میل رہ گیا تھا، راشد منہاس کو ہوش آیا اور انہوں نے طیارے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی، اس میں ناکامی کے بعد نوجوان پائلٹ کے پاس اپنے طیارے کو ہندوستان ے جانے سے روکنے کا ایک ہی راستہ رہ گیا تھا اور انہوں نے ہندوستانی سرحد سے محض 32 دور طیارے کو گرا کر اپنی جان پاکستان کے لیے قربان کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین ،نام نہاد عاشقان رسولؐ کی غیرت سو گئی

راشد منہاس کو 21 اگست 1971 کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور ان نوجوان پائلٹ کے پورے خاندان سمیت پاک فضائیہ اور دیگر مسلح افواج کے عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔راشد منہاس کو بعد از وفات پاکستان کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز نشان حیدر دینے کا اعلان اس وقت کے صدر جنرل یحییٰ خان نے کیا اور اس طرح وہ اس اعزاز کو پانے والے سے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے اب تک واحد رکن بن گئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button