دنیا

افغانستان اور چین کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات جاری

شیعیت نیوز: افغانستان کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان نے چین مخالف بل منظورکرلیا۔

امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے منجمد کرلینے کے باعث یہ ملک انسانی بحران کی دہلیز پر کھڑا ہے اس کے باوجود کابل کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات جاری ہیں۔

افغانستان کے امور میں امریکی مندوب تھومس وسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک طالبان ، امریکہ کی شرطوں پر عمل نہیں کریں گے اس وقت تک افغانستان کے منجمد اثاثے آزاد نہیں کئے جائیں گے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے مختلف بہانوں سے افغانستان کے اثاثے بلاک کردیئے ہیں۔

پندرہ اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آتے ہی امریکہ نے انسانی حقوق کے مسائل کو بہانہ بنا کر افغانستان کے اثاثے منجمد کرلئے جس کی مالیت تقریبا دس ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس ملک میں انتالیس ملین افراد کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق افغانستان سے بیس سال کے بعد امریکہ کے انخلا اور طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد غربت کے باعث موسم سرما میں غذائی اشیا کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی کھیل کو سیاسی رنگ دینے پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مذمت کی

دوسری جانب امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی ایوان نمائندگان نے چین مخالف بل منظور کرلیا ہے۔

بل صدر بائیڈن کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بل میں چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایوان نمائندگان سے منظور کئے گئے بل میں سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ و چین اور امریکہ و روس کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button