سعودی عرب

روس اور اسلامی دنیا کے موضوع پر سربراہی اجلاس شہر جدہ میں منعقد ہوگا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ڈبلیو اے ایم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، یہ نشست مذاکرات اور تعاون کے امکانات کے موضوع پر ہوگی جس میں روس اور عالم اسلام کے حکام، علمائے کرام اور مفکرین شرکت کریں گے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : 24 نومبر ، آج مادر وطن کے دو عظیم بہادرسپوتوں فلائنگ آفیسرز مریم مختار اور نادعلی کاظمی کا یوم شہادت ہے

واضح رہے کہ یہ اجلاس اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی روس کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ روس-اسلامک ورلڈ سٹریٹیجک ویژن گروپ 2006 میں یوجین میکسیموچ پریماکوف اور منٹیمر شریپووچ شیمیوف کی سربراہی میں مبصر کے طور پر روسی فیڈریشن کی اسلامی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج بہترین تربیت یافتہ فوج ہے اور مادروطن کے دفاع کیلئے ہر قیمت کی ادائیگی کیلئے تیار ہے، جنرل باجوہ

اس گروپ نے ماسکو، کازان، استنبول، جدہ اور کویت میں میٹنگیں کیں،واضح رہے کہ روس-اسلامک ورلڈ سٹریٹجک ویژن گروپ 27 مسلم ممالک کے 33 سیاستدانوں ، سابق وزرائے خارجہ، سابق وزرائے اعظم اور عوامی شخصیات پر مشتمل ہے جن میں انڈونیشیا، مراکش، سعودی عرب، ایران، کویت کے نامور اسلامی اسکالرز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button