کراچی میں لین دین کے تنازعے پر دو تکفیری آپس کی فائرنگ میں ہلاک، فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش
شیعیت نیوز: کراچی میں دو تکفیری عناصر آپس میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ تھا، تاہم بعض شرپسند عناصر نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مذموم کوشش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ جھگڑا مالی لین دین کے تنازعے پر ہوا، جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تکفیری دہشتگرد شاہ احمد پیر زادہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
دوسری جانب، تکفیری گروہوں سے منسلک چند سوشل میڈیا اکاؤنٹس واقعے کو فرقہ وارانہ پروپیگنڈے کے ذریعے غلط رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔







