اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج بہترین تربیت یافتہ فوج ہے اور مادروطن کے دفاع کیلئے ہر قیمت کی ادائیگی کیلئے تیار ہے، جنرل باجوہ

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی ترقی اور انسانیت کی خدمت میں اعلیٰ مقام کے حصول کی طرف توجہ دیں

شیعیت نیوز:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی آپریشنل تیاریوں اور انسداد کورونا مہم میں کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر طلباء اور فیکلٹی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ لاہور میڈیکل کالج کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، یہ ادارہ ڈاکٹر آف فیزیکل تھراپی، بی ایس آنرز، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کلیدی کردارا دا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام جاکر داعشی لشکر میں شامل ہونے والے پاکستانی تکفیری دہشت گردوں کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی ترقی اور انسانیت کی خدمت میں اعلیٰ مقام کے حصول کی طرف توجہ دیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے بیدیاں میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ مقامی فارمیشن کمانڈر نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند عزم حوصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین تربیت یافتہ فوج ہے اور مادروطن کے دفاع کے لئے ہر قیمت کی ادائیگی کے لئے تیار ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button