مشرق وسطی

اردن کی پیشہ ور تنظیموں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا

شیعیت نیوز: اردن کی پیشہ ور تنظیموں نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردن کی انجینیرنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ احمد سمارہ الزعبی نے کہا ہے کہ اردن کی تمام پیشہ ور تنظیموں نےاسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تمام اشکال مسترد کر دی ہیں۔

عمان میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کے لیے پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اردن کی تمام پیشہ ور تنظیمیںاسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتی ہیں۔

الزعبی نے مزید کہا کہ تل ابیب کا اردن کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی شراکت سے توانائی کا معاہدہ اور اس کے بدلے میں پانی کا حصول صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اردن کی تمام پیشہ ور تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو مسترد کرتے ہیں۔

سمارہ نے اردن یونیورسٹی اور اس کے تدریسی عملے کی طرف سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی انخلا کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ

دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے طالبان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنے سفارتخانے کے اوپر اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔

واثق نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ امارات کا یہ اقدام بہت اچھا ہے جو بہت سے دیگر مثبت اقدامات کا باعث ہو گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افغانستان اور امارات کے عملی طور پر اچھے تعلقات ہیں جن میں ہمیں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے رواں برس اگست کے مہینے میں افغانستان کا اقتدار اپنے اختیار میں لے لیا تھا مگر تاحال ان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button