مشرق وسطی

مغرب کی شام پر مسلط جنگ ناکام ہوگی، بثینہ شعبان

شیعیت نیوز: شام کے صدر کی سیاسی مشیر اور میڈیا ایڈوائزر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ مغرب نے شام اور اس کے عوام پر ہرطرح کی جنگ مسلط کی تاہم وہ ملت شام کی آگاہی پر تسلط حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

شام کے صدر بشار اسد کی مشیر بثینہ شعبان نے اتوار کو زور دے کر کہا کہ شام کے خلاف جنگ کے حقائق سامنے آنے کے بعد مغربی دنیا سے بھی بڑی تعداد میں جنگ کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔

بثینہ شعبان نے کہا کہ شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے اس وقت جب چند سال پہلے مسلح دہشت گرد گروہ شام کے بہت سے شہروں پر قبضہ کرنے والے تھے ، جنگ کا نقشہ بدل کررکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم شام کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا باب کھلتے دیکھ رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ چاہے جو بھی قیمت چکانی ہو اور جتنا بھی وقت لگے ، ہم شام کا چپہ چپہ واپس لے کر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی صدر کا آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار

بثینہ شعبان نے مزید کہا کہ شام کے خلاف جنگ نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کردیا، شام کے خلاف جنگ کے حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد مغربی دنیا میں بہت سی آوازیں ان حقائق کے ساتھ بلند ہوئیں جنہوں نے شام اور دیگر ممالک میں سچائی کا ساتھ دیا۔

شعبان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے چند سال قبل شام کے شہروں میں بڑی تعداد میں مسلح دہشت گرد گروہوں کے داخل ہونے کے بعد میدانی مساوات کو بدل دیا۔

بشار الاسد کی مشیر نے کہا کہ آج ہم شام کے ساتھ تعلقات کے عمل میں ایک نئے تاریخی دور کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ شامی سرزمین کسی بھی قیمت پر شام کو واپس کر دی جائے گی چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے وسیع حملوں سے شروع ہوا تھا ۔ شام میں بحران کھڑا کرنے کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button