سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مداح نکلے
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بلاشبہ ایک مدبر، حکیم، شجاع، بابصیرت ، ویژنری اور صاحب رائے مذہبی وسیاسی شخصیت ہیں، جوکہ ایک بہترین مدرس اور مہتمم بھی ہیں۔

شیعیت نیوز: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مداح نکلے۔این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پی پی امیدوار کی حمایت کرنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور مجلس وحدت مسلمین نے این اے 133 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کیوں کی؟؟
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ میں علامہ راجہ ناصر عباس کا مداح ہوں، ان کی فکر کا ان کی سوچ کا ان کے ویژن کا وہ بڑی اعلیٰ شخصیات میں سے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کے بارے میں رائے بلکل حقیقت کے مطابق ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہید قائد کے قریبی ساتھی جنرل(ر)تصور نقوی مرحوم کے فرزند و شہید ڈاکٹر نقوی کے بہنوئی مولانا جعفرخوارزمی انتقال کرگئے
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بلاشبہ ایک مدبر، حکیم، شجاع، بابصیرت ، ویژنری اور صاحب رائے مذہبی وسیاسی شخصیت ہیں، جوکہ ایک بہترین مدرس اور مہتمم بھی ہیں۔