ایران

آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری نے دار فانی کو وداع کہا

شیعیت نیوز: آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری تہران کے امام حسین (ع) اسپتال میں سکتہ قلبی کے باعث دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محسن مجتہد شبستری 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری امام خمینی (رہ) کے شاگردوں میں سے تھے اور اسلامی انقلاب کی تحریک میں پیش پیش رہتے تھے انقلاب کی کامیابی کے بعد مجلس شورای اسلامی میں نمائندگی جیسی ذمہ دارویوں کو اپنے دوش پر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام کا سعودی عرب کے بھیانک جنگی جرائم کے خلاف مظاہرہ

1994 میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مرحوم شبستری کو تبریز کا امام جمعہ منصوب کیا اور تقریبا 25 سال تک اس منصب پر فائز رہے۔

آپ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ، تبریز کے امام جمعہ، جامعہ روحانیت کے رکن، مجلس خبرگان رہبری کی نمائندگی اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن جیسے مناصب پر رہ کر دین اور انقلاب کی خدمت کرنے میں مصروف رہے۔

یہ بھی پڑھیں : کلبھوشن کے گھروالوں کومعلوم ہے کہ وہ پاکستان کی کس جیل میں ہے لیکن شیعہ جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کا کوئی اتاپتہ معلوم نہیں

مشرقی آذربائیجان سے مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن، تہران میں آیت اللہ ایروانی مدرسے کے سربراہ، علماء کی مرکزی سوسائٹی کونسل کے رکن، مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے سابق نمائندے اور تبریز میں جمعہ کی امامت، جیسے عہدے مرحوم آیت اللہ مجتہد شبستری کی کامیاب زندگی کے منہ بولتی تصاویر ہیں۔

شیعیت نیوز آیت اللہ مجتہد شبستری کی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج)، رہبر معظم انقلاب ،مدارس، مراجع عظام، علمائے کرام اور آذربائیجان کے معززین، ان کے طلباء اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button