اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بڑی خوشخبری !اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان ٹرین سروس جلد شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس روٹ پر جہاں مال برداری کا کام زیادہ ہے وہیں مسافروں کی آمدورفت بھی کافی ہے جس کا فائدہ پاکستانی عوام کو بھی ہوگا۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان مال بردار ٹرین 2 سے 4 ہفتوں میں آپریشن کا آغاز کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہر چیز ٹیکنالوجی پر آئے گی تب ہی ریلوے ترقی کرے گی، اسی غرض سے ٹکٹنگ نظام کو بھی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے گا۔ ریلوے کی ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مشروط ہے، کارکردگی اور سہولیات میں بہتری لانے کی غرض سے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسافروں کو دوران سفر پیزا بھی ملے گا اور لاہوری تکہ بھی۔

وزیر ریلوے نے کاروباری حضرات کو میدان میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مال بردار اور مسافر کوچز آؤٹ سورس کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور پی پی پی کےروابط میں تیزی ، ناصرشیرازی کی وفد کےہمراہ نیئربخاری سے ملاقات

ایک سوال میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ استنبول، تہران اور اسلام آباد میں مال بردار ٹرین 2 سے 4 ہفتوں میں آپریشن کا آغاز کر دے گی اس کے بعد مسافر ٹرین کا منصوبہ بھی فعال کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹریک کا مسئلہ تھا جسے حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روٹ پر جہاں مال برداری کا کام زیادہ ہے وہیں مسافروں کی آمدورفت بھی کافی ہے جس کا فائدہ پاکستانی عوام کو بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button