دنیا

کابل میں افغان طالبان کی کارروائی کے نتیجے 3 داعش دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے،جس کے نتیجے میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک گئے ہیں۔ داعش نے کل کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کابل میں افغان طالبان نے افغانستان کے شمال میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔

داعش دہشت گردوں نے کل کابل کے مغرب میں واقع علاقہ دشت برچی میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ داعش دہشت گردوں نے اس حملے میں مسافر وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دھماکہ شیعہ نشین علاقہ میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد افغانستان میں امریکہ کی نیابتی جنگ لڑ رہے ہیں اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مساجد ، سکیورٹی فورسز ، بے گناہ افراد اور طالبان فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے الجلا ٹاور پر بمباری سے متعلق رپورٹ کا مواد تبدیل کر دیا

دوسری جانب افغان طالبان نے شادی کے نام پر 130 خواتین کو فروخت کرنے والے شخص کو جوزجان سے گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان کے پولیس چیف دام اللہ سراج نے بتایا کہ غریب خواتین کو شادی کے نام پر فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ایسی غریب خواتین کو جھانسہ دیتا تھا جو اپنے حالات بہتر کرنے کی کوششیں کر رہی تھیں۔ یہ شخص خواتین کو شادی کے لیے دوسرے صوبے لے جاتا اور وہاں غلاموں کی طرح بیچ دیتا تھا۔

پولیس چیف دام اللہ سراج نے انکشاف کیا کہ ملزم نے اب تک شادی کے نام پر 130 خواتین کو اسمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ چالاک ملزم کے نیٹ ورک کی تلاش جاری ہے۔

طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غربت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور شہری اپنی املاک سمیت لڑکیوں اور بچیوں کو بھی فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button