اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انھیں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فوج ملک کو تمام خطرات سے بچانے کیلیے پرعزم اور آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، انھیں سلامتی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قوی جواب دینے کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا، اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دل لگا کر کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔