اہم ترین خبریںپاکستان
امام خمینیؒ ٹرسٹ کی جانب سے الفجر انسٹیٹیوٹ کا آغاز ، میانوالی میں تعارفی تقریب کا انعقاد
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل، رکن پنجاب اسمبلی امین اللہ خان، ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز سچ ٹی وی ندیم خان، ڈاکٹر اسد محمود، ڈاکٹر حنیف خان نیازی و دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے

شیعیت نیوز: امام خمینیؒ ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی جانب سے الفجر انسٹیٹیوٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ماڑی انڈس میانوالی میں منعقدہ تعارفی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مختیار احمد سابق چیئرمین ایچ ای سی تھے، جبکہ ضلع بھر کے اہم تعلیمی اداروں کے پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل، رکن پنجاب اسمبلی امین اللہ خان، ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز سچ ٹی وی ندیم خان، ڈاکٹر اسد محمود، ڈاکٹر حنیف خان نیازی و دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور الفجر انسٹیٹوٹ کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا۔