اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسلح یہودی آباد کار نے بزرگ فلسطینی خاتون کو گولی ماردی

شیعیت نیوز: اندرون فلسطین کے مقبوضہ شہر الناصر میں ایک نامعلوم مسلح یہودی آباد کار نے 74 سالہ فلسطینی خاتون کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی۔ اسے علاج کے لیے رامبام اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کو بچانے کے لیے اس واقعے کو لین دین کے جھگڑا قرار دینے کی ناکام کوشش کی ہے تاہم زخمی خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا کسی کےساتھ لین دین کا کوئی جھگڑا نہیں۔ خاتون کو مسلح یہودی آباد کاروں نے گولی ماری اور خود فرار ہوگئے۔

قابض صیہونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خاتون پرحملے کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ایران کےخلاف تمام ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہو گی، سعید خطیب زادہ

دوسری جانب گذشتہ روز صیہونی ریاست اسرائیل کے عقوبت خانوں میں زندگی کے 20 قیمتی برس جیل انتظامیہ کے بد ترین مظالم جھیلنےکے بعد بالآخر فلسطینی قیدی محمد عبدو رہائی پا گیا۔

صیہونی عدالت کے حکم پر20 برس بعد رہا کیے گئے محمد عبدو کی رہائی پر ان کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے جیل کے باہر ان کا بھر پور استقبال کیا اور خوشی کا اظہارکیا تاہم اسیر نے اپنی آزادی کے بعد بتایا ہے کہ انہیں قابض جیلوں میں کئی کئی دن بھوکا رکھا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیمار ہو جانے کی صورت میں جیل میں کسی قسم کی ادویات کی فراہمی یا دیگر بنیادی سہولت بھی نہیں دی جاتی تھی جس کےباعث وہ کئی مرتبہ شدید بیماریوں سے لڑتے ہوئے موت کے قریب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button