ایران

ایران و پاکستان کا سرحدی منڈیوں کی سرگرمیوں اور باہمی تجارت میں اضافے کا عزم

شیعیت نیوز: ایران و پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فراہانی نے تہران میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داوود سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔انھوں نے کہا کہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی دوستی و تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے موکب زینبیہ کراچی کی جانب سے سہولت بازارکا شاندار اہتمام

اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داوود نے پارلیمانی دوستی گروپ کے حالیہ دورہ اسلام آباد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت، ایران کے ساتھ دستخط شدہ تمام سمجھوتوں پر عمل کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button