مشرق وسطی

اماراتی فضائی کمپنی کا دسمبر سے اسرائیل کے لئے روزانہ پروازیں شروع کرنےکا اعلان

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئرگروپ جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے جمعرات کو دبئی اور تل ابیب کے درمیان یومیہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر کے اوائل سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کرے گی۔

دبئی میں قائم کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی بہاؤ کو بڑھانے کے علاوہ مختلف شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ یومیہ سروس ’’(اسرائیل) میں صارفین کو ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک کے مختلف اسٹیشنوں پر سفر فراہم کرے گی جو 120 سے زیادہ مقامات پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور کاروان شام میں داخل

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی  مسافروں کو امارات ایئر کی طرف سے  تل ابیب سے آسٹریلیا، امریکہ، برازیل، میکسیکو، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت  30 ایئرلائنز اسٹیشنوں تک اپنا سفر جاری رکھنے میں مدد دے گا کیونکہ ان ممالک میں بڑی یہودی کمیونٹیز شامل ہیں۔

گذشتہ اپریل میں ’’اتحاد ایئرویز‘‘ (ابوظبی حکومت کی ملکیت) نے ابوظبی اور تل ابیب کے درمیان اپنی پہلی باقاعدہ پروازیں شروع کیں۔ کمپنی نے ابتدائی مرحلے میں ہر ہفتے دو پروازیں چلائیں۔

جبکہ فضائی کمپنی ’’فلائی دبئی‘‘ (دبئی حکومت کی ملکیت) نے 26 نومبر 2020 تک دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور لُد (بین گوریون) کے درمیان روزانہ دو پروازوں کے ساتھ اپنی باقاعدہ پروازیں شروع کیں۔

15 ستمبر2020ء کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی اور موجودگی میں واشنگٹن میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

متحدہ عرب امارات نے خودساختہ صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button