امریکا میں برسراقتدار کسی کی بھی حکومت پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا، سعید خطیب زادہ
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی حکومت کہ جو جب سے اقتدار میں آئی ہے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں واپسی کا دعوی کرتی رہی ہے تاہم عمل میں امریکا کی ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر ہی عمل کر رہی ہے

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایران کی شخصیات اور اداروں و کمپنیوں کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی مذمت اور امریکا کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران کے خلاف نیا امریکی اقدام وائٹ ہاؤس کی اعلان کردہ پالیسی اور اس کے دعوے کے سراسر منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی حکومت کہ جو جب سے اقتدار میں آئی ہے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں واپسی کا دعوی کرتی رہی ہے تاہم عمل میں امریکا کی ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر ہی عمل کر رہی ہے، اس بات کا پیغام دے ہی ہے کہ حقیقت میں امریکہ میں کسی کی بھی حکومت پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اداروں کی اہم کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردہلاک
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکا کی ہر حکومت نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پائے جانے والے حقائق کو درک کرنے سے قاصر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس قسم کے اقدامات، تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ٹرمپ حکومت کی شکست خوردہ پالیسیوں اور ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ کے مقاصد ناکام ہونے کے جاری ایک سلسلے کے آئینہ دار ہیں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ ڈالنے اور غیر قانونی و ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ سے امریکا اب تک تہران کے خلاف اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے اور اب بھی اسے ناکامی کے سوا اور کوئی نتیجہ نہیں ملے گا۔