اہم ترین خبریںدنیا

امریکا میں کورونا ویکسین کے مخالفین کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ امریکیوں کا خیال ہے کہ کوویڈ- 19 کی ویکسین ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے

شیعیت نیوز: امریکا میں کورونا ویکسین کے مخالفین کی تعداد بڑھنے لگی ہے ۔ حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں 70 فیصد سے زائد والدین اپنے بچوں کو کورونا ویکسین نہ لگوانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں زیادہ تر والدین نہیں چاہتے کہ ان کے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: غاصب صیہونی حکومت کے کریہ المنظر چہرے کو فضول اور حقیر لفاظی سے سنوارا نہیں جا سکتا، ایرانی نائب سفیر زہرا ارشادی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ امریکیوں کا خیال ہے کہ کوویڈ- 19 کی ویکسین ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ان کی تناسلی قوت کو متاثر کر سکتی ہے۔ امریکہ میں کورونا کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 765 بچے انفیکشن کےباعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس تناظر میں سی این این کی سینئر صحافی برائے طبی امور الزابتھ کوہن نے دعوا کیا ہے کہ کورونا ویکسین مستقبل میں بچوں کی تناسلی قوت کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بے بنیاد باتیں ہیں جو فیس بک (میٹا) کے ذریعے لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button