پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست ، کشمیری نوجوان تاحال مودی سرکار کے انتقام کا شکار
ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری سے منسلک ضلع اسپتال میں تعینات خاتون تھیٹر ٹیکنیشن مس صفیہ مجید کو وٹس ایپ سٹیٹس پر پاکستان کی جیت کی خوشی کا اظہار کرنے پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست ، کشمیری نوجوانوں قابض افواج کے انتقام کا شکار۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کی پاداش میں اترپردیش حکومت نے آگرہ میں گرفتار 3 کشمیری طلبہ پر غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔
تینوں کو 14روزہ عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ادھر راجوری میڈیکل کالج میں ایک خاتون آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کو بھی اسی الزام کی پاداش میں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔ آگرہ میں گرفتار تین طلباء، جن میں سے دو کی عمریں 20 اور ایک 21 سال کی ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ حالیہ T20 ورلڈ کپ میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف غداری کا قانون لاگو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کونسل الیکشن ، جانتے ہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نامزد امیدوار کون ہیں؟؟
ان تینوں طالب علموں کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے خلاف جگدیش پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ کے تناظر میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور سوشل میڈیا پر جشن منانے والے پیغامات پوسٹ کیے تھے۔
ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری سے منسلک ضلع اسپتال میں تعینات خاتون تھیٹر ٹیکنیشن مس صفیہ مجید کو وٹس ایپ سٹیٹس پر پاکستان کی جیت کی خوشی کا اظہار کرنے پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
مذکورہ خاتون ملازمہ کو پچھلے سال ایس آر او 24 کے تحت ملازمت ملی تھی۔ اس ضمن میں میڈیکل کالج راجوری کے پرنسپل ڈاکٹر برج موہن کی جانب سے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمہ 21 اکتوبر س رخصت پر تھی اور اس نے واپس جوائن بھی نہیں کیا تھا اور اجازت بھی نہیں لی تھی۔