مشرق وسطی

شامی باشندوں نے امریکی دہشت گرد فوجیوں کا پھر راستہ روک دیا

شیعیت نیوز: شامی فوج کے بعد اب شامی عوام نے بھی اپنے ملک پر قابض امریکی باوردی دہشت گرد فوجیوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

شام کی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع قامشلی علاقے کے قریب بسے حامو نامی قریے کے لوگوں نے امریکی باوردی دہشت گرد فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی حکومت کا اسرائیل کے بارے میں اپنے مؤقف کا واضح اعلان

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز امریکہ کے باوردی دہشت گرد فوجی اپنی تین بکتربند گاڑیوں اور کچھ نام نہاد فوجیوں کے ہمراہ شام کی اس آبادی سے گزرنا چاہتے تھے کہ وہاں کے لوگوں نے انہیں وہاں سے آگے نہیں بڑھنے دیا اور وہ الٹے پاؤں واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

اس سے قبل جمعے کے روز شام کی فوج نے بھی الکازیہ گزرگاہ پر امریکی دہشت گردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بہار فتح آپریشن کے دوران صوبہ مآرب اور شبوہ میں یمنی فوج کی شاندار پیشقدمی

ایک طویل عرصے سے امریکہ کے باوردی دہشت گرد فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد ٹولے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس ملک کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ شامی عوام کے لئے بڑی مشکلات بھی کھڑی کرتے رہتے ہیں۔

شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اس کے دہشت گردانہ اقدامات پر اعتراض درج کرا چکی ہے تاہم ابھی تک یہ عالمی ادارہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کو شام میں اپنی مانیوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button