ایران

یا رسول اللہ (ص) کی مقدس رمز کے ساتھ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا آغاز

شیعیت نیوز: ایران کی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت نامی مشق کے دسویں مرحلے کا آج بروز جمعرات یا رسول اللہ (ص) کی مقدس رمز کے ساتھ کا آغازکردیا گیا۔

ایران کی فضائیہ نے یا رسول اللہ (ص) کی مقدس رمز کے ساتھ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا آغازکردیا ہے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر حمید واحدی نے کہا کہ دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کا اجرا ایرانی فضائیہ کے تمام اڈوں سے کیا جائےگا ۔

انھوں نے کہا کہ اصفہان کے شہید بابائی ، بوشہر کے یاسینی ، بندر عباس کے شہید عبدالکریمی ، دزفول کے وحدتی اور تبریز کے فکوری ہوائی اڈوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی اور مذکورہ ہوائی اڈوں سے دسویں فدائیان حریم ولایت مشق کی براہ راست کمانڈ کی جائےگی۔

دسویں فدائیان حریم ولایت مشق میں جاسوس طیارے اور ڈرون طیارے بھی حصہ لیں گے ۔ اس مشق میں دشمن کے فرضی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا ۔

کمانڈر واحدی نے کہا کہ ایران کی فضائیہ ملکی اور قومی دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہے اور ہم دشمن کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو مذاکرات میں دعویدار ملکوں کی وعدہ خلافیوں کا سامنا رہا ہے، محمد اسلامی

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمسایہ ممالک پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر نے آج صوبہ مشرقی آذربائیجان اور صوبہ مغربی آذربائیجان کے پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ، اس ملاقات میں ارومیہ جھیل کو از سرنو فعال کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے نمائندوں نے اس ملاقات میں دونوں صوبوں میں پانی کی مشکل اور دیگر مشکلات کی طرف صدر ابراہیم رئیسی کی توجہ مبذول کی۔ دونوں صوبوں کے نمائندوں نے صوبوں میں جاری نامکمل پراجیکٹوں کی تکمیل کے سلسلے میں بھی حکومت کی حمایت اور مدد پر زوردیا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے نامکمل پراجیکٹوں کی تکمیل کو حکومت کی اولین ترجیحات میں قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور مشرقی آذربائیجان سرحدی صوبے ہیں اور سرحدی صوبوں ميں سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے ذریعہ اقتصادی اور تجارتی رونق کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ 15 ممالک ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنے ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں ایران اور ایران کے ہمسایہ ممالک کی خیر خواہ نہیں ہیں اور ہم اسرائيل کو ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button