یمن

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمنی فوج کی بڑی کارروائی، دسیوں فوجی ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمنی فورسز کی کارروائی میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

سعودی ذرائع نے ملک کے جنوبی علاقے میں یمنی فورسز کے حملے میں کئی افسروں سمیت دسیوں فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر کا اعتراف کیا ہے۔

یمنی فورسز نے جمعرات کی صبح جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوج کے کئی ٹھکانوں پر میزائل سے کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان حکومت کی خودکش حملہ آوروں کے لواحقین پر انعام واکرام کی برسات

یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے سعودی عرب کے صوبے جازان کے ابو عریش میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں پر جمعرات کی صبح کارروائی کی جس میں 6 افسر اور 12 فوجی مارے گئے جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

سعودی کارکنوں نے ٹویٹر پر ان میں سے کچھ لوگوں کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مارے گئے کچھ افسر اور فوجی ان کے قریبی رشتہ دار تھے۔

یہ بھی پڑھیں : افواہیں دم توڑ گئیں، نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ وزیر اعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button