اہم ترین خبریںیمن

امریکی ڈرون اور برطانوی کشتی پر یمنی فوج کا حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوجی ترجمان نے بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر حملہ کرنے اور جدید امریکی ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج نے یمن کی خودمختاری کو پامال کرنے پر برطانوی تیل بردار کشتی کو بحری میزائل سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ شر جبکہ ایران خیر کا محور ہے، رکن حزب اللہ سپریم کونسل

یمنی میزائل درست نشانہ پر لگنے کی وجہ سے کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فضائیہ نے امریکی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے ایم کیو 9 کو صعدہ کی فضاوں میں طیارہ شکن میزائل مار کر تباہ کردیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے یمنی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف کاروائیوں پر یمنی فوج کا مکمل ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button