اہم ترین خبریںدنیا

طالبان کی سفاکیت جاری، والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی کا سر تن سے جدا کرڈالا

انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی فرار نہیں ہو سکیں، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ایک کھلاڑی ان دہشت گردوں کے ہاتھوں ماری گئی ہے

شیعیت نیوز:طالبان کی سفاکیت جاری، والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی کا سر تن سے جدا کرڈالا۔ وہ افغانستان میں والی بال کی 30 کو خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں جو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ملک سے فرار نہیں ہو سکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کارکن زالا زازئی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ طالبان نے قومی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی کو قتل کر دیا ہے۔

خاتون کھلاڑی کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی فرار نہیں ہو سکیں، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ایک کھلاڑی ان دہشت گردوں کے ہاتھوں ماری گئی ہے۔ ہم اپنے دوسری کھلاڑیوں کو کھونا نہیں چاہتے۔ وہ کابل میں پھنسی ہوئی ہیں اور کوئی ان کی نہیں سنتا۔ انہوں نے کھلاڑی کی دو تصاویر بھی شائع کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اداروں کا بڑی کارروائی، داعش خراسان کے 3 خطرناک دہشت گرد واصل جہنم

ایک میں اسے خواتین کی ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں اسے قتل کے بعد مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ خواتین ٹیم کی کھلاڑی مزجان سادات نے عالمی برادری اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے افغان کھلاڑیوں کی مدد کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button