دنیا

افغانستان میں شیعہ مسلمانوں پر حملہ، امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو فعال کردیا

شیعیت نیوز: افغانستان سے امریکی انخلا کو ابھی چند دن ہی گزرے ہیں لیکن امریکہ نے افغانتسان میں داعش دہشت گردوں کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف فعال کردیا ہے شیعہ مسلمانوں کے خلاف داعش دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔ داعش دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبہ قندوز اور قندہار میں دو شیعہ مساجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملون میں سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا۔

امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم کو عراق اور شام میں تشکیل دیاتھا، امریکہ اور داعش کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، امریکہ نے عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کی کھل کر حمایت کی اور داعش دہشت گردوں کے ذریعہ اس نے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ، داعش کو ہر قسم کے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے لیکن امریکہ اور داعش دونوں کو شام اور عراق میں تاریخي شکست ہوئی ۔ امریکہ نے شام اور عراق میں داعش کی شکست کے بعد انھیں افغانستان منتقل کیا۔ داعش کو خطے میں اسرائیل کا مضبوط بازو تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ہائیپرسونک میزائل کے تجربے سے امریکہ میں کھلبلی

دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ امریکہ نے عربی اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کو تشکیل دیا اور انھیں بھر پور مدد فراہم کی۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جاری کردہ اسناد سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نےخطے میں اپنے اہداف تک پہنچنے ، عرب اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے اور اسرائیل کو مضبوط بنانے کے لئے داعش دہشت گردوں سے بھر پور استفادہ کیا ، امریکہ نے اسرائیل مخالف عرب ممالک کی فوجی طاقت کو تباہ کرنے میں داعش سے بھر پور استفادہ کیا۔

داعش کی تشکیل اور حمایت میں امریکہ کو اسرائیل ، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کی بھر پور حمایت حاصل رہی ہے۔

امریکہ نے افغانستان پر 20 سال تک قبضہ کرکے وہاں بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی پھیلائی، انسانی حقوق کو پامال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکہ نے افغانستان کو ویران کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

امریکہ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے چند ہفتہ بعد وہاں کے مسلمانوں میں اختلاف ڈالنے کے لئے داعش کو فعال کردیا ہے ، افغانستان کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف داعش کے حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے امریکہ اب داعش کے ذریعہ افغانستان میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے ، افغانستان کے مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بناناچاہیے۔افغانستان میں شیعہ مساجد پر نماز جمعہ کے دوران حملے امریکہ کی افغانستان کے مسلمانوں کے خۂاف گہری اور عمیق سازش کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button