عراق

عراق میں صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی صدر کی عوام سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

شیعیت نیوز: عراق میں صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی صدر نے انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والوں سے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی صدر کی طرف سے جاری ہوئے بیان میں آیا ہے کہ یہ بات اہم نہیں ہے کہ انتخابات میں کون کامیاب ہوا ہے، اس سے زیادہ اہم بات عراقی قوم اور اس کی خدمت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا پہلا اثر نتائج کے اعلان میں تاخیر اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے جس میں عوام کا نقصان ہے۔

صدر دھڑے کے لیڈر نے کہا: ہم سبھی لوگوں سے تحمل سے کام لینے اور انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے کے لئے قانونی راستہ اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔

عراق میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، صدر دھڑا 73 سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ تقدم دھڑے کو 38، حکومتِ قانون دھڑے کو 37، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کو 32، کردستان دھڑے کو 17، کردستان پٹریاٹک یونین کو 15، عزم دھڑے کو 15، فتح دھڑے کو 14، امتداد تحریک کو 9، الجیل الحدید دھڑے کو 9، اسلامی اتحاد کو 4، بابلیون تحریک کو 4، تصمیم دھڑے کو 3، حکمت دھڑے کو 2 اور النصر دھڑے کو 2 سیٹیں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ظلم و بربریت، ضلع شوپیاں میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

عراق میں الفتح، حکومتِ قانون، اھل الحق، کتائب حزب اللہ، اسلامی پارٹی اور کردستان پٹریاٹک یونین پارٹی نے ملک کے عام اتخابات کے نتائج کو جعلی بتاتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کیا ہے۔

عراق کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اعتراضات کا جواب دیئے جانے کے بعد، انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے اس ملک میں ہونے والے پالیمانی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ اگلی پارلیمنٹ لیبر ، کنسٹرکشن اور گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے والی ہوگی۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اسی وقت ٹویٹ کیا جب پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیاجس میں انھوں نے کہا کہ میں ان تمام نمائندوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سیاسی پارٹیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو اگلی پارلیمنٹ بنائیں گی،تاہم ہمیں امید ہے کہ یہ پارلیمنٹ لیبر ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button