عراق

عراق میں عام انتخابات، تشہیراتی مہم کا وقت ختم، اتوار کو عوام ووٹ ڈالیں گے

شیعیت نیوز: عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات میں بس ایک روز باقی بچا ہے اور انتخابی تشہیراتی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز عراق میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو گی اور اس وقت عراق میں امیدواروں کی تشہیراتی مہم ختم ہو چکی ہے۔

اس کمیشن کے اعلان کے مطابق، انتخابات کے تعلق سے اب ہر قسم کی تشہرات پر پابندی ہے اور کسی بھی گروہ یا جماعات کو اب پروپیگنڈہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی انسانیت سوز پابندیوں سے مختلف ملکوں کے نظام صحت مفلوج کر رکھا ہے، ایران

عراق میں تین سال میں دوسری بار وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

عراق میں جمعے کو خصوصی گروہوں منجملہ پولیس اور سیکورٹی فورس کے لئے ووٹنگ کا کامیاب عمل انجام پایا اور عراق کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق ٹرن آؤٹ 69 فیصد رہا جبکہ عام انتخابات میں اتوار کے روز عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور امید کی جا رہی ہے عراقی عوام انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے۔

دوسری جانب عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ہماری بنیادی اور سیاسی ترجیح عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عراق کی خودمختاری کو برقرار رکھنا اس ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا پر منحصر ہے۔

الفرات نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ محمد کریم البلداوی نے امریکی فوجیوں کے اپنے ملک سے نکلنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی سرزمین پر غیر ملکیوں کی مسلسل موجودگی کو قبضہ سمجھا جاتا ہےنیز یہ عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہےلہٰذا ہمیں امید ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء اگلی حکومت کی ترجیح ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button