سعودی عرب

یمنی فورسز نے جازان میں ملک عبد اللہ ایئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا، ترکی المالکی

شیعیت نیوز: یمن پر حملہ آور سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز نے جازان میں واقع ملک عبد اللہ ایئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا جس میں 5 عام افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان علاقے کے ملک عبد اللہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملہ ہوا۔

اس کے ساتھ ہی سعودی ٹی وی چینل نے بھی اس اتحاد کے بیان کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ یمنیوں کا ایک راکٹ جازان میں ملک عبد اللہ ایئر پورٹ پر لگا جس سے 5 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے مسافر اور ہوائی اڈے کے ملازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آمرانہ کردار کے مالک ہیں ، ولسن انسٹی ٹیوٹ کا تجزیہ

یہ ایسی حالت میں ہے کہ رپورٹ ملنے تک سعودی عرب کے اس دعوے پر یمنی فورسز کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا تھا اور نہ ہی اس نے جازان میں ملک عبد اللہ ایئر پورٹ پر ہوئے ڈرون حملے کی تائید کی ہے۔

دوسری طرف یمن کی قومی سالویشن حکومت، سعودی عرب کی طرف سے ملک کی کئی سال سے جاری جارحیت، ناکہ بندی اور آئے دن کے حملوں کے مدنظر بار بار یہ کہہ چکی ہے کہ اسکے پاس سعودی عرب میں فوجی اور اہم اھداف کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب خطے کے کئی عرب ملکوں کی مدد اور امریکہ کی حمایت سے 26 مارچ سنہ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے جس میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ افراد شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب کی ناکہ بندی کی وجہ سے یمن کو اشیاء خورد و نوش اور دواؤں کے بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button