اہم ترین خبریںعراق

داعش کے خلاف حشد الشعبی کا وسیع پیمانہ پر حفاظتی آپریشن شروع

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی فورسز کے آپریشنز کمانڈ سینٹر نے کل داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے حفاظتی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔

حشد الشعبی فورسز کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس ملک کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی آپریشنز کمانڈ سینٹر نے کل صوبے میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے پہلے سے حفاظتی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تا کہ10 اکتوبر کو ہونے والے عراقی پارلیمانی انتخابات کو محفوظ بنائیں۔

دیالہ میں حشدالشعبی کی آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ بڑے پیمانے پر حفاظتی آپریشن جو کہ آج سے شروع ہوا ہے ، دیالہ صوبے کے کچھ غیر محفوظ علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہےجو عراق کے پارلیمانی انتخابات کو محفوظ بنانے کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی فورس ہائی الرٹ

آپریشن دیالہ کے کمانڈر سید طالب المساوی نے کہا کہ حشد الشعبی فورسز نے آج مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے داعش عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن شروع کیاہے۔

المساوی نے مزید کہاکہ یہ آپریشن دریائے دیالہ کے منہ کے شمال ، دریائے دیالہ کے جنوب اور جھیل حورین کے جنوب مغرب سمیت تین اہم محوروں سے شروع ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی افواج تمام معین شدہ اہداف کا معائنہ اور محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی پلان کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں۔

طالب المساوی نے اس بات پر زور دیا کہ اس آپریشن کا مقصد 10 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران داعش عناصر کے خلیوں اور ٹھکانوں کو تباہ کرنا اور عراقی شہریوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ہے ، نیز داعش کے حملوں کے خلاف پولنگ اسٹیشنوں کو محفوظ بنانا ہے خاص طور پر السعدیہ اور جلولاء اضلاع میں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button