مشرق وسطی

مسجدالاقصی پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم نے مسجد الاقصی پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلسطینی عوام تحریک انتفاضہ کی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی، صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر، فلسطینیوں کے نسلی صفائی اور اس مقدس شہر کا جغرافیائی نقشہ تبدیل کرنے کی سازش کے بارے میں غاصب صیہونی حکومت کو سخت خبردار کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر غاصب صیہونی حکومت کا پرچم لہرائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور غاصب صیہونی حکومت کو اس مسجد کی ہتک حرمت کرنے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں : قطر، شوریٰ کونسل انتخابات میں کوئی خاتون امیدوار کامیاب نہ ہو سکی

مسلمانوں کے قبلہ اول اور اسلامی تشخص کے اہم ترین مظہر کی حیثیت سے مقبوضہ بیت المقدس میں اس مسجد کو غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینیوں نے انتفاضہ قدس کی اکیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مظاہرے کر کے غاصب صیہونیوں کے جرائم کی شدید مذمت کی۔ فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے جرائم اور پالیسیوں کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کئے۔ اس دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطین کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جنوبی نابلس کے جبل صبیح نامی علاقے کے فلسطینیوں نے ہر جمعے کی طرح گذشتہ روز بھی اس علاقے میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

غاصب صیہونی حکومت نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے ساٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button