عمران خان کے چہیتے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان بیدردی سے شہید
سید یاور عباس کو ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے ٹانک سے اغوا کیا تھا۔ 8 ماہ انہیں پابند سلاسل رکھنے کے بعد شہید کر دیا ہے

شیعیت نیوز: عمران خان کے چہیتے طالبان دہشت گردوں نے بربریت کی ایک اور بدترین مثال قائم کردی، کالعدم تحریک طالبان کے سفاک دہشت گردوں نےمغوی شیعہ نوجوان سید یاور عباس کو بیدردی سے شہید کر دیا ہے اور ان کو شہید کرنے کی ویڈیوانٹر نیٹ پر وائرل کر دی ہے۔
سید یاور عباس کو ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے ٹانک سے اغوا کیا تھا۔ 8 ماہ انہیں پابند سلاسل رکھنے کے بعد شہید کر دیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دشت گردوں نے 8 ماہ قبل میانوالی سے اغواء کئے گئے سید یاور عباس کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کا بیانیہ “دہشتگردی ناقابل معافی” ہے، طالبان کو عام معافی کا اعلان شہداء کے خون سے غداری ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نوجوان یاور عباس کو شہید کرنے سے قبل ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے قید کئے گئے ساتھیوں کو نہ چھوڑا گیا تو باقی اغواء شدگان کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سید یاور عباس کو ٹانک سے ان کے ساتھیوں سمیت اغواء کیا گیا تھا اور بعدازاں ان کے باقی ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ سید یاور عباس کو اپنے پاس رکھا۔ آج ان کی شہادت کی ویڈیو وائرل کی گئی۔ سید یاور عباس کی شہادت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی مغوی اور لاپتہ افراد کے خانوادوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔