دنیا

روس نے پابندی نافذ کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کی مدت بڑھا دی

شیعیت نیوز: روس نے پابندی نافذ کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کی مدت بڑھا دی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس ملک پر پابندی نافذ کرنے والے ممالک کے خلاف جوابی کارروائی سے متعلق حکم نامے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

روس پر پابندی عائد کرنے والے ممالک پر پابندی نافذ کرنے کا حکم نامہ چھے اگست دوہزار چودہ میں جاری کیا گیا تھا جس میں اکتیس دسمبر دو ہزار بائیس تک کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔

روس اور مغربی ممالک کے درمیان نیٹو بالخصوص امریکہ کےعسکری نفوذ کو روسی سرحدوں تک بڑھانے، یوکرین کے بحران، بحیرہ بالٹک اور شام کے سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے اور دوہزار چودہ سے ان کے تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین نے دوہزارچودہ سے روس کے خلاف بعض فائنینشیل اوراقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس پر روس نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور چین کے درمیان نئی سرد جنگ کے آغاز کے بارے میں آنٹونیو گوتریش کا انتباہ

دوسری جانب روس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے روسی پارلیمنٹ ڈیوما کی ساڑھے چارسو میں سے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو تین سو چھے نشستیں ملی تھیں۔ان انتخابات میں کل پڑنے والے ووٹوں میں یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے انچاس اعشاریہ آٹھ دو فیصد، کمیونسٹ پارٹی نے اٹھارہ اعشاریہ نو تین فیصد اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سات اعشاریہ پانچ پانچ فیصد جسٹس پارٹی نے سات اعشاریہ چار چھے فیصد اور نیو پیپلز پارٹی نے پانچ اعشاریہ تین دو فیصد ووٹ حاصل کئے۔

روس کی حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما میں اتنی نشستیں حاصل کرلی ہیں کہ اس کو کوئی بھی بل پاس کرانے کے لئے دوسری پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button