لبنان

لبنان، نئے وزیر اعظم نجیب میقاتی حکومت کی تشکیل میں کامیاب

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ نے پیر کے روز نئے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم نجیب میقاتی کی کابینہ نے پچاسی ووٹوں کے ذریعے پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کر لیا ہے۔

پیر کی شام لبنان کے پارلیمانی اجلاس میں ۱۰۰ اراکین موجود تھے تاہم پندرہ اراکین پارلیمنٹ نے لبنان کی نئی حکومت کو ووٹ دینے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ نجیب میقاتی لبنانی صدر کے جانب سے ۲۶ جون کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کئے گئے تھے۔ لبنان گزشتہ برس اگست کے مہینے سے باضابطہ حکومت کے بغیر تھا اور حسان دیاب سرکاری امور کی نگرانی کر رہے تھے۔

لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل ایسے حالات میں انجام پائی ہے جب بیروت کو امریکہ کی سخت اور ظالمانہ پابندیوں کا سامنا ہے اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے لبنان اقتصادی و معیشتی بحران کا شکار ہے۔

حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ لبنان نے ملک کو درپیش متعدد اقتصادی مسائل منجملہ ایندھن کے بحران کے سبب عوام پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس پر امریکہ اور صیہونی حکومت خاصے چراغ پا ہو اُٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کا اپنے قائد شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ

دوسری جانب لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں نے 20 ٹن آمونیئم نائٹریٹ سے لدے ایک ٹرک کا پتہ لگا کر اُسے ضبط کر لیا ہے۔

لبنان کی وزارت داخلہ نے بعلبک شہر میں ایک ایسے ٹرک کے پکڑے جانے کی خبر دی ہے جس میں 20 ٹن اشتعال انگیز کیمیائی مادہ امونیئم نائٹریٹ لدا تھا۔

سنیچر کو لبنان کے النہار اخبار کے مطابق، اس ٹرک کے پکڑے جانے کے بعد لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی علاقے کے میئر کے ساتھ ضبط کئے گئے ذخیرہ کو دیھکنے گئے۔

لبنان کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات کی پیروی کے لئے آئے ہیں نہ کہ تحقیقات سے معلوم ہوئے حقائق کا اعلان کرنے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (فی الحال) گرفتار ہوئے لوگوں کے نام کا اعلان نہیں کریں گے۔

بسام مولوی نے کہا کہ ہم اس مواد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس پر سیدھی حرارت یا سورج کی روشنی نہ پڑے کہ پھر کوئی دوسرا المیہ رونما ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button