اہم ترین خبریںپاکستان

شاہ محمودقریشی نے طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہزاروں شہداء کےورثاءکے زخموں پر پھر نمک چھڑک دیا

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی خبروں پر تشویش ہے۔

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا ہزاروں بےگناہ شیعہ سنی مسلمانوں اور آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کےقاتل طالبان کو معاف کرنے کا عندیہ ، وارثان شہدائے پاکستان میں شدید غم وغصہ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کو معافی دینے پرغور کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان پاکستان دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے ، حکومتی رٹ اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انہیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمین پھٹی نہ گرا آسمان، عمر فیض قادری ملعون نے کردیا رسول ؐ وآل رسولؐ کی بدترین گستاخی کا اعلان

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی نے بھی ایک ایسا ہی بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کالعدم گروپس کے ارکان کے لیے مشروط معافی کا اعلان کر سکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی خبروں پر تشویش ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں ہزاروں پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث رہی ہے جس کی اس نے علی الاعلان ذمہ داری بھی قبول کی ہے، اس کے علاوہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ اور معصوم بچوں کے قتل عام میں بھی ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہی ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی کی شکار16سالہ طالبہ سعودی نواز تکفیری مدرسہ کے مہتمم مفتی شاہ نوازکی سزا کی منتظر

شریعت اور قانون کے مطابق کسی قاتل کو معافی دینے کا اختیار کسی حاکم یا ریاست کے پاس نہیں بلکہ مقتول کے ورثاء کے پاس محفوظ ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی کو اپنے اس بیان پر ضرور غور کرنا چاہیئے جس نے ہزاروں شہداء کے ورثاء کے زخموں پر ایک بار پھر نمک پاشی کی ہے ، اس سے قبل بھی شاہ محمود قریشی طالبان کی حمایت میں اسی قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button