اہم ترین خبریںعراق

عراق-شام کی سرحد پر امریکی فضائی حملہ، حشد الشعبی کی دو گاڑیاں تباہ

شیعیت نیوز: عراق – شام کی سرحد پر عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق، عراق – شام سرحد کے نزدیک واقع البوکمال کے قریب یہ دہشت گرد امریکی فوجیوں نے اپنے جنگی طیاروں F-15E حملہ کیا۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہوئے اس حملے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی دہشت گردوں نے کم سے کم 4 میزائیل فائر ہوئے جس میں حشد الشعبی کی تین گاڑیاں اور سرحد کی نگرانی کے لئے نصب خاص کیمرہ نشانہ بنا۔ یہ کیمرہ داعش کی نقل و حرکت اور عراق میں اس کی دراندازی کو روکنے کے لئے نصب کیا گیا تھا۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے گزشتہ عراق – شام کی سرحد پر ہوئے اس ہوائی حملے میں کسی طرح کا اپنا ہاتھ ہونے کا انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی نے اربعین کے زائروں پر داعشی حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا

دوسری جانب عراق کے صوبہ القادسیہ میں امریکہ کے دو کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر منگل کو صوبہ قادسیہ کے دیوانیہ اور سمارہ اضلاع میں حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزارتین سے عراق میں تعینات ہیں ۔

عراقی عوام ، اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے خواہاں ہیں ۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزاربیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button