اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی نے اربعین کے زائروں پر داعشی حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے بتایا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے زائروں پر حملے کی داعش کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

حشد الشعبی نے بتایا ہے کہ جنوبی بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے شرکاء پر حملے کی ایک سازش کو بے حد کامیاب منصوبہ بندی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

بیان کے مطابق ، داعش کے کچھ دہشت گرد جنوبی بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے زائروں پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے جنہيں حشد الشعبی نے خفیہ اطلاعات کے بعد ایک آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ دہشت گرد امام حسین علیہ السلام کے زائروں پر حملے کے علاوہ بجلی سپلائی ٹاوروں پر بھی حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

حشد الشعبی نے اپنے بیان میں تمام عراقیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ فرد یا چیز کو دیکھنے کے بعد فورا ذمہ دار عہدیداروں کو اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، عراق کی فضا پر نگرانی کے ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے، قاسم الکریطی

در ایں اثنا حشد الشعبی کے نائب سربراہ یاسر حسین نے بھی کہا ہے کہ اربعین کے لئے حشد الشعبی نے ایک خاص کمیٹی تشکیل دی ہے جو کربلا سے امام حسین کے اربعین کے تمام زائروں کی واپسی تک کام کرتی رہے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی کو پہلی صفر سے زائروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم کر دیا گیا تھا اور وہ کربلا میں امام حسین کے زائروں کی خدمت میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حفاظتی اقدامات کے ساتھ کورونا کا معاملہ بھی ہے اور کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی نظر رکھے ۔

یاسر حسین نے بتایا کہ حشد الشعبی نے نگرانی کے لئے اربعین مارچ کے تمام راستوں پر کیمرے لگائے ہيں تاکہ ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close