سعودی عرب

محمد بن سلمان اور بن زید کے درمیان خطے کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون کال میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے پسندیدہ خطیب علامہ شہنشاہ نقوی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اشتعال انگیز مقرر قرار دے دیا

سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) نے اطلاع دی ہے کہ بن سلمان اور بن زید نے علاقے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی پیش رفت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی نے بن سلمان اور ان کے اماراتی ہم منصب کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کی گفتگو خطے کے حوالے سے اور خاص طور پر 20 سال کے قبضے کے بعد افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق تھی۔ متحدہ عرب امارات خلیجی ریاستوں میں سے ایک ایسا ملک ہے جس نے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہلم میں خواتین عزاداروں پر ظلم وستم، ایم ڈبلیوایم کی رہنما زہرانقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع

یاد رہے بن زاید نے اتوار کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسی طرح سعودی ولی عہد نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک موقف ہے جبکہ ان کا اس حوالے سے پاکستان، ترکی اور قطر کے ساتھ اختلاف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button