دنیا

طالبان کے خلاف افغان عوام کا شبانہ مظاہرے ، طالبان ٹھکانوں پر نا معلوم طیاروں کی بمباری

شیعیت نیوز: افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف شبانہ مظاہروں کی خبریں ہیں۔

آئی آر آئی بی کی ورلرڈ سروس کی رپورٹ کے مطابق افغان عوام نے پیر کی شب دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف شبانہ مظاہرہ کیا۔

کابل سے موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین ’’زندہ باد مزاحمت‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

بتا جا رہا ہے کہ یہ مظاہرہ طالبان مخالف لیڈر احمد مسعود کی کال پر کیا گیا جس میں انہوں نے افغان عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ طالبان گروہ کے خلاف قیام کا آغاز کریں۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ نامعلوم جنگی طیاروں نے پیر کی شب منگل کی علی الصبح صوبے پنجشیر میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس گروہ یا ملک کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال کا رخ احمد مسعود کی مزاحمتی فورسز کے حق میں تبدیل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا اہم ترین اسرائیلی خلائی سائنسدان کی ہلاکت کا اعتراف

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اُن افغان جنگی طیاروں کا ہے جو طالبان کے تسلط سے قبل تاجیکستان اور ازبکستان کی جانب منتقل کر دئے گئے تھے۔

پنجشیر کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف محاذوں پر طالبان کے ساتھ گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک باضابطہ بیان جاری کر کے پنجشیر پر مکمل طور سے مسلط ہو جانے کی خبر دی تھی۔

دوسری جانب طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ لگایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔ اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button