عراق

حشد الشعبی کے الجزیرہ آپریشنل کمانڈ کے سربراہ دھماکے میں شہید

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے الجزیرہ آپریشنل کمانڈ کے سربراہ دھماکے میں شہید ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے الجزیرہ آپریشنل کمانڈ کے سربراہ آصف ہونے والے دھماکے میں شہید اور ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حشد الشعبی کے الجزیرہ آپریشنل کمانڈ کے نائب سربراہ تھے۔

گزشتہ کئی روز سے عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف پرسر پیکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی اربعین مارچ میں 30 ہزار ایرانی زائرین کو شرکت کی اجازت

دوسری جانب عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں ۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے ینکجه پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں اب بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button