عراق

عراق کی اربعین مارچ میں 30 ہزار ایرانی زائرین کو شرکت کی اجازت

شیعیت نیوز: عراق کی وزارت صحت نے 30 ہزار ایرانی زائرین کو چہلم حضرت ابا عبداللہ الحسین میں شرکت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت کے بیان میں آیا ہے کہ ایران سے 30 ہزار جبکہ عرب اور دیگر ممالک کے 10 ہزار زائرین اربعین مارچ میں شرکت کر سکیں گے اور ان تمام زائرین کو ہوائی جہاز سے عراق آنے کی اجازت ہو گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے چہلم حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے والے ایرانی زائرین کو چاہئیے کہ وہ 72 گھنٹے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

کورونا وائرس سے قبل کروڑوں زائرین اربعین حسینی کے موقع پر عراق پہنچتے تھے تاہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر عراقی حکام کے خدشات کے سبب اربعین ملین مارچ میں بیرونی ممالک سے محدود پیمانے پر زائرین کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اس عظیم مارچ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور نجف سے کربلا کے راستے پر ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جن میں رضاکار فورس کے ہزاروں اہلکار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور نیٹو کی افغانستان میں فوجی مداخلت کو شکست اور ناکامی ہوگئی، صدر رئیسی

دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے دو کاروانوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق الدیوانیہ میں دہشت گرد امریکی فوج کے کاروان کے راستے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ یہ کاروان امریکہ کے فوجی اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے بعد ایک اور امریکی کارروان کو صوبہ بابل میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ پہلے حملے کی ذمہ داری اصحاب الکهف نامی استقامتی گروہ نے قبول کی ۔

عراقی ذرائع نے گذشتہ دنوں بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی امریکی کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی۔

امریکی فوجی کاروانوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button