مشرق وسطی

شام میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر مقامی لوگوں کا حملہ، پانچ ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: شام میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس قافلے کے ساتھ چل رہے امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کے قافلے پر یہ حملہ عکیدات کے علاقے میں ہوا ہے اور حملہ وہاں کے مقامی باشندوں نے کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اُس وقت ہوا جب امریکی فوجی قافلہ مشرقی شام میں واقع کونیکو گیس فیلڈ کی جانب جا رہا تھا۔ کونیکو گیس فیلڈ شمال مشرقی دیرالزور میں واقع شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے جسے امریکی دہشت گرد ہتھیا کر اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

جمعے کو امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف دیرالزور کے الشعیطات قبیلے کے دسیوں افراد نے مظاہرے کئے تھے۔ امریکہ نے مشرقی اور شمال مشرقی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں گیس اور تیل کے کنویں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل کے حامل بحری بیڑے نہر سوئز کے قریب پہنچ گئے

امریکہ دہشت گردوں کی حمایت و مدد کے ساتھ ہی کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے شام کے ذخائر کی لوٹ مار بھی کر رہا ہے۔

حکومت شام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اس سے وابستہ عناصر کا مقصد شام کا تیل لوٹنا اور داعش کے عناصر کی مدد کرنا ہے تاہم ان کی غیرقانونی موجودگی ختم کردی جائے گی۔

دوسری جانب شام میں امریکہ ایک نیا فوجی اڈہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق جنگی ساز و سامان سے لیس دہشت گرد امریکی فوج کا ایک بڑا فوجی قافلہ جو 50 گاڑیوں پر مشتمل ہے غیر قانونی طور پر ’’الولید‘‘ گذر گاہ سے صوبہ ’’حسکہ‘‘ Hasakah، کے ’’تل بیدر‘‘ علاقے میں داخل ہوا۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اس علاقے میں ایک نیا فوجی اڈہ بنانے کے درپے ہے۔

سیکورٹی ذریعے کے مطابق جب امریکہ کا یہ فوجی قافلہ شام منتقل ہو رہا تھا تو قافلے کے راستے کو امریکی جنگی طیارے مسلسل پرواز کر کے اس کو مکمل تحفظ فراہم کر ر ہے تھے۔

خبروں کے مطابق امریکہ کی سیکورٹی کمپنیوں کی مکمل ذمہ داری تھی کہ وہ اس فوجی قافلے کی منتقلی میں سیکورٹی فراہم کریں تاکہ امریکہ کا یہ فوجی قافلہ پر امن طور پر منتقل ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button