عراق

عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر کا انتخابات میں شرکت کا فیصلہ

شیعیت نیوز: عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر نے انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر گروہ کے سربراہ اور معروف مذہبی رہنما مقتدی صدر نے پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو بدلتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اگلے انتخابات میں شرکت کریں گے۔

مقتدی صدر نے آج شام خبر دی کہ سیاسی دھڑے سے انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیا ہے جو حالات کو بدلنے کا اعلامیہ ہے۔

الغدیر چینل نے مقتدی صدر کے حوالے سے بتایا کہ اس کاغذ میں اصلاحی پہلو ہیں اور بدعنوانی کے خاتمے کا مقدمہ ہے۔

انہوں نے عراقی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مصلحت کا تقاضہ ہے کہ میں انتخابات میں شرکت کروں، اسی لئے عزم و ارادے کے ساتھ انتخابات میں شرکت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ہی داعش کے سرغنوں کو افغانستان منتقل کیا، سید حسن نصر اللہ

صدر دھڑکے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں انتخابات میں شرکت کروں گا تاکہ عراق کو بد عنوانی اور غاصبانہ قبضے سے نجات دلاؤں۔

انہوں نے گزشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ موجودہ اور آنے والی حکومت میں شریک ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے ملک کی موجود سیاسی سرگرمیوں کو قوم کی بے عزتی کی کوشش قرار دیا تھا اور عراق میں شام و افغانستان کے ڈرامے کی بابت خبردار کیا تھا۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ عراق اور کویت کے سرحدی علاقے سفوان سے گذر رہا تھا کہ اس دوران اس پر 4 کاتیو شا راکٹ داغے گئے۔ صابرین نیوز کا کہنا ہے راکٹوں کے حملے میں امریکی کاروان تباہ ہوا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button