اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری سید الشہداءکے خلاف کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

عزاداری اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہے گی

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداءکے خلاف کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شیعہ سنی علماء، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہے گی۔عزاداران مظلوم کربلا کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس و جلوس میں شریک ہوں۔عزاداری سید الشہداءکے خلاف کسی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے۔عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج مذہبی آزادی سے متصادم اور آئینی خلاف ورزی ہے۔ملک کو مسلکی ریاست نہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں حسینی نہ کل دبے تھے نہ اب گھر بیٹھیں گے، قرآن واہلبیت کانفرنس سےعلامہ اقتدار نقوی کا خطاب

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت عزاداروں کے خلاف تسلسل کے ساتھ سنگین مقدمات درج کر کے تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔آٹھ سال سے چودہ سال کے کم سنوں کو بھی عزاداری کی پاداش میں قید کیا گیا۔قانون کے نام پر ایسی لاقانونیت ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم منائیں گے۔اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہو گا۔ حکومت ملت تشیع کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرے۔خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذموم عناصر متحرک ہو چکے ہیں۔امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے امریکہ گھناونا کھیل کھیل رہا ہے۔ خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور پڑوسی ممالک کے حکمرانوں کو دوراندیشی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔افغانستان میں ایک مضبوط عوامی حکومت پورے خطے کی ضرورت ہے۔افغانستان میں امن کے حقیقی قیام کے لیے حکمرانوں کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ماضی میں افغانستان پالیسی سے خیانت کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔ترکی و افغانسان میں القاعدہ و دیگر دہشتگردوں کو جمع کر کے منظم انداز سے مشرق وسطی کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم قائد شہید کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، قرآن و اہلبیت کانفرنس سے عارف حسین الجانی کا خطاب

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر دہشت گرد ایک بار پھر فعالیت پکڑ رہے ہیں۔امریکہ و اسرائیل نے مشرق وسطی کی تشکیل نو کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے مذموم عزائم کا آغاز کر دیا ہے۔شام،عراق اور یمن سمیت دیگر ممالک میں اپنی ہزیمت کا بدلہ امریکہ ہم سے چکانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن سنت کے خلاف نصاب کو متعارف کرا کے اسلام کی توہین کی جارہی ہے۔مقتدر اداروں کو اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لینا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button