اہم ترین خبریںپاکستان

حسینی نہ کل دبے تھے نہ اب گھر بیٹھیں گے، قرآن واہلبیت کانفرنس سےعلامہ اقتدار نقوی کا خطاب

یزیدی طاقتیں یاد رکھیں گے کہ حسینی نہ کل دبے تھے نہ اب گھر بیٹھیں گے۔

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کیے زیر اہتمام اسلام آباد کے لیاقت باغ میں عظیم الشان ’’قرآن و اہل بیت کانفرنس‘‘ کا انعقاد۔

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے قرآن و ہلبیت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت جلوسوں کو محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم قائد شہید کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، قرآن و اہلبیت کانفرنس سے عارف حسین الجانی کا خطاب

علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جن افراد نے گزشتہ سال پیادہ روی کی تھی ان کے نام شیڈول فور میں ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، باقاعدہ لسٹیں بنائی جارہی ہیں، عزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ ہتھکنڈے بردارشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنا آئینی حق لینا جانتے ہیں، یزیدی طاقتیں یاد رکھیں گے کہ حسینی نہ کل دبے تھے نہ اب گھر بیٹھیں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close