اہم ترین خبریںعراق

بغداد کے صدر ٹاؤن کا سیکورٹی انتظام فوج کے ہاتھ میں ہے

شیعیت نیوز: عراقی فوج نے بغداد کے صدر ٹاؤن کا سیکورٹی انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جبکہ داعش نے دارالحکومت کے تین علاقوں میں خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر ٹاؤن میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے بعد بغداد کے آپریشنل کمانڈر احمد سلیم نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ بغداد کے اس علاقے میں فوج کی بیالیسیوں بٹالین کی تعیناتی کے لئے لازمی اقدامات انجام دیئےجارہے ہیں تاکہ اس کالونی کا سیکورٹی انتظام مکمل ہو جائے۔

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے رکن عباس سروط نے کہا ہے کہ داعش نے بغداد میں خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عباس سروط نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ داعش بغداد بالخصوص صدر ٹاؤن، الشعلہ اور الکاظمیہ کے علاقوں میں خودکش دھماکے کرنا چاہتا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے سیکورٹی نقائص دور کرنے کے لئے انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ تعاون اور جدید طریقوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کو امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں، عراقی وزیراعظم الکاظمی

دوسری جانب عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ کیمروں سے حاصل تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ، داعش کے عناصر کو ہیلی برن کر رہا ہے۔

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں لگے تھرمل کیمروں کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ملک کے اندر داعش کے عناصر کو ہیل برن کیا جا رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے کمانڈر قاسم الکریطی کا کہنا ہے کہ امریکا، عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلاء میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے العہد نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے جنگی فوجیوں کی موجودگی، عراقی حکومت اور امریکی فریق کے بیانات کے جھوٹے ہونے کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں لگے تھرمل کیمروں میں ریکارڈ ہوا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ملک کے اندر داعش کے عناصر کو ہیل برن کیا جا رہا ہے۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کا رہنے یا نکلنے کا مسئلہ، صرف عراقی عوام سے وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور سیکورٹی اہلکار نیز حشد الشعبی کے جوان ملک کی حفاظت کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button