عراق

عراق کو امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں، عراقی وزیراعظم الکاظمی

شیعیت نیوز: عراقی وزیراعظم الکاظمی نے امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ عراق کو امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دورے پر عازم سفر مصطفی الکاظمی نے امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے بغداد کو امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں تاہم انہوں نے عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلاء کے کسی بھی نظام الأوقات کا اعلان کئے بغیر کہا کہ امریکی افواج کی دوبارہ تعیناتی، امریکی حکام کے ساتھ ان کی گفتگو پر منحصر ہے۔

مصطفی الکاظمی نے عراق میں امریکی فوج کی ذمہ داریوں میں تبدیلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بغداد، عسکری تربیت اور فوجی اطلاعات کی جمع آوری کے لئے امریکہ سے تعاون کی درخواست کرے گا۔

عراقی وزیراعظم الکاظمی نے تاکید کی کہ عراقی سکیورٹی فورسز و افواج، امریکی اتحاد کی مدد کے بغیر بھی اپنے ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرحدوں کو غیر مستحکم کرنے کیلیے دشمن کی سازش ناکام ہوگی، جنرل حسین سلامی

انہوں نے کہا کہ عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا کوئی بھی پروگرام، عراقی سکیورٹی فورسز کی ضرورت پر منحصر ہے جو گذشتہ سال داعش کے خلاف اپنی مستقل کامیابیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ داعش کے خلاف جنگ اور ہماری فورسز کی تیاری، ایک خاص نظام الاوقات کی محتاج ہے جبکہ اس مسئلے کا دارومدار واشنگٹن میں ہونیوالے ہمارے مذاکرات پر ہے!

واضح رہے کہ امریکہ اور عراق نے اپریل کے مہینے میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی مشن کا دارومدار فوجی تربیت و فوجی مشاورات پر ہوگا جو عراق میں امریکی جنگی مہم کے ‍خاتمے کے مترادف ہے، تاہم اس سلسلے میں کسی شیڈول یا نظام الاوقات کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button