مراکشی فرنٹ کی ملک میں صیہونیوں کی سیاحتی یلغار کی مذمت

شیعیت نیوز: افریقی ملک مراکش کی فرنٹ برائے دفاع حقوق فلسطین اور انسداد صیہونیت نوازی نے ملک میں صیہونیوں کی سیاحتی یلغار کی شدید مذمت کی ہے۔
دفاع فلسطین محاذ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں موسم گرما میں صیہونیوں کی طرف سے غیرمعمولی سیاحتی یلغار کا امکان ہے۔ محاذ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور صیہونیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے۔
دفاع فلسطین فرنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پراسرائیلی سیاحتی یلغار روکنے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے جسے’ ہم جنگی مجرم صیہونیوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے پرخوش آمدید نہیں کہہ سکتے‘۔ کا عنوان دیا گیا ہے۔
یہ مہم چوبیس سے 30 جولائی تک جاری رہے گی۔ دفاع فلسطین محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کمسن بیمار بچی کے سامنے سے شیعہ عزادارچچا قانون شکن اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ، ظلم کی انتہا پر مومنین کا احتجاج
دوسری جانب قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شمالی مغربی افریقی عرب ملک مراکش کے لیےبراہ راست پروازیں شروع کردی ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز اتوار کو مراکش پہنچی۔ سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق اسرائیل اور مراکش نے 7 ماہ قبل سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ سعودی عرب کے اشاروں پر بحرین اور امارات نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے اور سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے پر تول رہا ہے۔