عزادار ہوشیار، تکفیری مساجد میں اسلحہ بارود کی زخیرہ اندوزی پکڑی گئی، 2دہشتگرد گرفتار

16 جولائی, 2021 10:44

شیعیت نیوز: محرم الحرام قریب آتےہی سعودی نواز دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گرد منظم ہونے لگے ہیں۔سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،پنجاب کے ضلع علی پور کی مسجد کے حجرے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئےتھانہ علی پور سٹی کےعقب میں واقع جامع مسجد کے حجرے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا جن کاتعلق ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی سے ہے ۔ دونوں دہشت گردوں کی شناخت ضیاءالرحمٰن گجر اور ببل آرائیں کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے صوبہ صلاح الدین میں سرکردہ سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے ناکام

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ نواز کالونی کی جامع مسجد کے حجرے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں متعدد پسٹل، نائن ایم ایم ، درجن کے قریب 30 بور کی پستول ، سینکڑوں گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا جسےقبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں البتہ ملزمان نے ان کی شناخت ظاہر کردی ہے ، جلد مفرور ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

4:37 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔