اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں سرکردہ سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے ناکام

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی ٹولی کو گرفتار اور ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

بغداد میں عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی اس ٹولی کو صوبہ صلاح الدین میں خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

حشدالشعبی کے سوشل میڈیا ہنڈل کے مطابق دہشت گردوں کی یہ ٹولی سیاسی رہنماؤں، قبائلی سرداروں اور مقامی سرکاری عہدیداروں کے ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے کر رہی تھی جس کا مقصد صوبہ صلاح الدین کے امن و امان کو درھم برھم کرنا تھا۔

دوسری طرف صوبہ الانبار میں تعینات الحشد الشعبی کے فیلڈ کمانڈر قاسم مصلح نے بتایا ہے کہ القائم شہر میں دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ ایک کار بم بھی تیار حالت میں برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا۔

امریکہ اور اس کے مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بار پھر عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی میزائلی طاقت کا صیہونیوں نے اعتراف کیا

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر ناصریہ کے کورونا ہاسپیٹل میں آتش زدگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئی ہے۔

المعلومہ نیوزایجنسی نے بدھ کوعراق کے سیول ڈیفنس سنٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہر ناصریہ کے امام حسین اسپتال میں لگنے والی آگ میں ہونے والی اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ دسیوں افراد اس سانحے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال کی منہدم عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے۔ اس واقعے کے بعد صوبہ ذیقار کے ادارہ صحت، امام حسین (ع) ہاسپیٹل اور اس صوبے کے فائربریگیڈ کے عملے کے سربراہوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے گزشتہ رات اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ شہرالناصریہ کے امام حسین ہاسپیٹل میں آتش زدگی کا واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔ اس واقعے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی تاہم ایک سیکورٹی عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ آتش زدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ آکسیجن سیلینڈر پھٹنے کے باعث آتش زدگی کی بنا پر شارٹ سرکٹ ہوا ہے۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close