مشرق وسطی

راکٹ حملے کے باعث شام کے امریکی فوجی اڈے میں وسیع تباہی ہوئی ہے، عالمی میڈیا

شیعیت نیوز: عالمی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں امریکی فوجی اڈے میں وسیع تباہی ہوئی ہے۔

سیٹیلائٹ تصاویر اور مکمل انٹیلیجنس اطلاعات کے ہمراہ عسکری اخبار پہنچانے والی ویب سائٹ آرورا انٹل نیٹورک سے نقل کرتے ہوئے ای مجلے ساؤتھ فرنٹ نے لکھا ہے کہ سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ شام کی شمال مشرقی آئل فیلڈز العمر میں واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر 28 جون کے روز ہونے والے راکٹ حملے میں وسیع تباہی ہوئی ہے۔

اس حملے کے اگلے روز آرورا نے اپنی رپورٹ میں سٹیلائٹ کی مدد سے حاصل کی گئی تصاویر نشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس بھیانک حملے سے ہونے والے وسیع نقصان کے شواہد تاحال واضح ہیں اور جیسا کہ ظاہر ہے اس فوجی اڈے پر کئی ایک راکٹ آن لگے ہیں جن کے باعث سب سے زیادہ نقصان اسلحے کے گودام اور اس کے اردگرد کے حصوں کو پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے امریکہ سے انتقام لینے کی قسم کھائی

واضح رہے کہ اس حملے کے بعد امریکی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی فوجی اڈے پر 122 ملی میٹر قطر کے حامل 32 راکٹ داغے گئے ہیں تاہم اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا درحالیکہ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے اس حوالے سے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے گذشتہ روز نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اس حملے میں کم از کم 7 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button